سیّدنا معیقیب بن ابی طلحہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے جو ہر مرتبہ سجدہ کرتے ہوئے کنکریاں برابر کرتا تھا فرمایا کہ اگر ایسا کرنا ہے تو صرف ایک ہی بار کر (کیونکہ بار بار ایسا کرنا نماز میں خشوع و خضوع کے خلاف ہے)[اللؤلؤ والمرجان/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 318]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: 21 كتاب العمل في الصلاة: 8 باب مسح الحصا في الصلاة»
وضاحت: راوي حدیث: سیّدنا معیقیب بن ابی فاطمہ الدوسی رضی اللہ عنہ ہاجرین میں سے ہیں۔ حبشہ کی طرف ہجرت کی۔ غزوۂ بدر میں شریک ہوئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مہر مبارک کے امین رہے۔ سیّدنا ابوبکر اور سیّدنا عمر رضی اللہ عنہ کے دور میں بیت المال کے نگران مقرر تھے۔ پھر سیّدنا عثمان کی مہر کے محافظ رہے۔ آپ کو جذام کا مرض لاحق تھا۔ چالیس ہجری کو وفات پائی۔