عبید اللہ خولانی روایت کرتے ہیں کہ سیّدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے مسجد نبوی کی تعمیر کے متعلق لوگوں کی باتوں کو سن کر فرمایا کہ تم لوگوں نے بہت زیادہ باتیں کی ہیں حالانکہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ جس نے مسجد بنائی اس سے مقصود اللہ پاک کی رضا ہو تو اللہ تعالیٰ ایسا ہی ایک مکان جنت میں اس کے لئے بنائے گا۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 309]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 8 كتاب الصلاة: 65 باب من بنى مسجدًا»