سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قربانی کے اونٹوں کے ہار اپنے ان دو ہاتھوں سے بٹا کرتی تھی۔ جناب مخزومی کی روایت ہیں”هاتين“(ان دو) کے لفظ کا ذکر موجود نہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/كِتَابُ: الْمَنَاسِكِ/حدیث: 2573]
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے قربانی کے اونٹ کو ہار پہنایا اور اسے زخم لگا کرنشان لگایا۔ [صحيح ابن خزيمه/كِتَابُ: الْمَنَاسِكِ/حدیث: 2574]