صحيح ابن خزيمه
كِتَابُ: الْمَنَاسِكِ
حج کے احکام و مسائل
1788. (47) بَابُ كَرَاهِيَةِ سَيْرِ أَوَّلِ اللَّيْلِ
1788. شروع رات میں سفر کرنے کی کراہت کا بیان
حدیث نمبر: 2559
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب قدم چلنے سے رک جائیں تو تم گھروں سے سفر کے لئے کم نکلا کرو۔ بیشک اللہ تعالیٰ رات کے وقت اپنی مخلوق میں سے جسے چاہتا ہے، پھیلا دیتا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/كِتَابُ: الْمَنَاسِكِ/حدیث: 2559]
تخریج الحدیث: اسناده صحيح