صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ صَدَقَةِ التَّطَوُّعِ
نفلی صدقہ کے متعلق ابواب کا مجموعہ
1717. ‏(‏162‏)‏ بَابُ ذِكْرِ مَبْلَغِ الثِّمَارِ الَّذِي يُسْتَحَبُّ وَضْعُ قِنْوٍ مِنْهُ لِلْمَسَاكِينِ فِي الْمَسْجِدِ، إِذَا بَلَغَ جُذَاذُ الرَّجُلِ مِنَ الثِّمَارِ ذَلِكَ الْمَبْلَغَ
1717. کھجوروں کی اس مقدار کا بیان کہ جب اتنی مقدار میں کسی شخص کی کھجوریں ہوجائیں تو ان میں سے ایک خوشہ مساکین کے لئے مسجد میں رکھنا مستحب ہے
حدیث نمبر: 2469
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عرایا والوں کو رخصت دی تھی کہ وہ پھل کا اندازہ کرکے ایک وسق، دو وسق، تین اور چار وسق کے بدلے اپنا پھل بیچ دیں۔ اور فرمایا: ہر دس وسق کھجوریں توڑنے پر ایک خوشہ مساکین کے لئے مسجد میں رکھا جائیگا۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ میں نے دارمی سے سنا ہے، قنع اور قِنو کا معنی ایک ہی ہے خوشہ۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ صَدَقَةِ التَّطَوُّعِ/حدیث: 2469]
تخریج الحدیث: اسناده حسن