بشرطیکہ امام ابن عینیہ اور ان کے نیچے کے راویوں نے اس روایت کو حفظ کیا ہو یا سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی روایت میں صحیح ثابت ہو جائے وگرنه موسیٰ بن عقبہ کی روایت ہی کافی ہوگی، ان شاء الله [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَدَقَةِ الْفِطْرِ فِي رَمَضَانَ/حدیث: Q2414]
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم صدقہ فطرمیں ایک صاع کھجوریں یا ایک صاع جَو یا ایک صاع کشمش یا ایک صا ع پنیر یا ایک صاع حجازی جَو ادا کرتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَدَقَةِ الْفِطْرِ فِي رَمَضَانَ/حدیث: 2414]
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حُکم دیا کہ ہم صدقہ رمضان میں ایک صاع کھانا دیں ہر چھوٹے اور بڑے شخص، آزاد اور غلام کی طرف سے بھی۔ جس شخص نے حجازی جَو ادا کیئے اس سے قبول کیئے جائیںگے اور میرا خیال ہے آپ نے یہ بھی فرمایا: ”جس نے آٹا ادا کیا تو اس سے قبول کرلیا جائیگا اور جس نے ستّوادا کیے تو وہ بھی قبول کیئے جائیںگے۔“[صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَدَقَةِ الْفِطْرِ فِي رَمَضَانَ/حدیث: 2415]
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صدقہ فطر ایک صاع جَو ہیں یا ایک صاع کھجوریں ہیں یا ایک صاع حجازی جَو ہیں۔“[صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَدَقَةِ الْفِطْرِ فِي رَمَضَانَ/حدیث: 2416]