سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے جہینہ قبیلے کی زکوٰۃ وصول کرنے کے لئے بھیجا۔ میں سب سے آخر میں جس شخص کے پاس آیا وہ مدینہ منوّرہ کے بہت قریب رہتا تھا۔ اُس نے اپنے جانور میرے لئے جمع کیے۔ پھر بقیہ حدیث جناب عبداللہ بن ابی بکر کی حدیث کی طرح بیان کی۔ ان الفاظ تک، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کے لئے برکت کی دعا کی۔ جناب عمارہ کہتے ہیں کہ مجھے ابن عقبہ نے بھیجا۔ جناب یحییٰ کہتے ہیں، یعنی انب الولید بن عقبہ نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے دور حکومت میں (اسی قبیلے کی) زکوٰۃ وصول کرنے کے لئے بھیجا تو اس شخص کے مال کی زکوٰۃ تیس حقے بنی جن کے ساتھ نر اونٹ بھی شامل تھا۔ اس کے مجموعی جانور پندرہ سو اونٹ ہوئے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ قَسْمِ الْصَّدَقَاتِ وَذِكْرِ أَهْلِ سُهْمَانِهَا/حدیث: 2380]
تخریج الحدیث: تقدم۔۔۔
حدیث نمبر: 2381
حضرت عبداللہ بن ابی اوفی کی روایت میں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص اپنی قوم کی زکوٰۃ لیکر حاضر ہوا۔ یہ حدیث اور سیدنا عکراش بن ذؤیب رضی اللہ عنہ کی روایت اسی مسئلے کے متعلق ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ قَسْمِ الْصَّدَقَاتِ وَذِكْرِ أَهْلِ سُهْمَانِهَا/حدیث: 2381]