سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”میں نے تمہیں گھوڑوں اور غلاموں کی زکوٰۃ معاف کردی ہے، لہٰذا تم اپنے مالوں میں سے ہر چالیس درہم پر ایک درہم زکوٰۃ ادا کرو۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ”ہر چالیس دینار میں ایک دینار اور ہر بیس دینار زکوٰۃ ہے۔“[صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَدَقَةِ الْمَوَاشِي مِنَ الْإِبِلِ وَالْبَقَرِ وَالْغَنَمِ/حدیث: 2284]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مرفوع روایت بیان کرتے ہیں کہ ”مسلمان شخص کے گھوڑے اور غلام میں زکوٰۃ نہیں ہے۔“[صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَدَقَةِ الْمَوَاشِي مِنَ الْإِبِلِ وَالْبَقَرِ وَالْغَنَمِ/حدیث: 2285]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ ”مسلمان پر اس کے گھوڑے اور غلام میں زکوٰۃ نہیں ہے۔“[صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَدَقَةِ الْمَوَاشِي مِنَ الْإِبِلِ وَالْبَقَرِ وَالْغَنَمِ/حدیث: 2286]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”مسلمان آدمی کے گھوڑے اور غلام میں زکوٰۃ نہیں ہے۔“[صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَدَقَةِ الْمَوَاشِي مِنَ الْإِبِلِ وَالْبَقَرِ وَالْغَنَمِ/حدیث: 2287]