صحيح ابن خزيمه
رمضان المبارک میں قیام کرنے کے ابواب کا مجموعہ
1527.
1527. قیام رمضان کی فضیلت اور قیام کرنے والے کو صدیق اور شہید کا نام ملنے کے استحقاق کا بیان
حدیث نمبر: Q2212
[صحيح ابن خزيمه/حدیث: Q2212]
تخریج الحدیث:

حدیث نمبر: 2212
سیدنا عمرو بن مرہ جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس قضاعہ قبیلے کا ایک شخص آیا تو اُس نے آپ سے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول، بتائیں اگر میں گواہی دوں کہ ایک اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اور آپ اللہ کے رسول ہیں اور میں نماز پنجگانہ ادا کروں، رمضان المبارک کے روزے رکھوں اور قیام کروں، زکوٰۃ ادا کروں۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اس حالت میں فوت ہوا تو وہ صد یقین اور شہداء میں شمار ہو گا۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2212]
تخریج الحدیث: اسناده صحيح