صحيح ابن خزيمه
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ مبارک میں جن راتوں میں شب قدر آئی تھی، ان کے ابواب کا مجموعہ
1511.
1511. شب قدر میں زمین میں فرشتوں کی کثرت کا بیان
حدیث نمبر: 2194
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شب قدر ستائیسویں یا اُنتیسویں رات ہے اور اس رات میں فرشتے کنکریوں کی تعداد سے بھی زیادہ ہوتے ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2194]
تخریج الحدیث: اسناده حسن