صحيح ابن خزيمه
نفلی روزوں کے ابواب کا مجموعہ
1454.
1454. رمضان المبارک کے روزوں کے بعد شوال کے چھ روزے رکھنے کی فضیلت کا بیان تو یہ روزے سارے سال کے روزوں کی طرح ہوجائیں گے
حدیث نمبر: 2114
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے رمضان المبارک کے روزے رکھے پھر اس کے بعد شوال کے مہینے میں چھ روزے رکھے، تو گویا اُس نے سارے سال کے روزے رکھے ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2114]
تخریج الحدیث: صحيح مسلم