صحيح ابن خزيمه
نفلی روزوں کے ابواب کا مجموعہ
1452.
1452. اللہ تعالیٰ کی راہ میں روزہ رکھنے کی فضیلت کا بیان - جو شخص اللہ تعالیٰ کی راہ میں ایک دن روزہ رکھتا ہے اللہ تعالیٰ اُسے جہنّم سے ستّر سال دور کردیتا ہے - اس سلسلے میں ایک مجمل غیر مفسر روایت کا ذکر
حدیث نمبر: 2112
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو بندہ بھی اللہ کی راہ میں ایک روزہ رکھتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس دن کی وجہ سے اُس کا چہرہ جہنم کی آگ سے ستّر سال دور کر دیتا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2112]
تخریج الحدیث: صحيح بخاري