صحيح ابن خزيمه
افطاری کے وقت اور جن چیزوں سے افطاری کرنا مستحب ہے اُن کے ابواب کا مجموعہ
1413.
1413. روزہ کھلوانے والے کو روزے دار کے اجر میں کمی کیے بغیر اُس کے برابر ثواب دیئے جانے کا بیان
حدیث نمبر: 2064
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے مجاہد کو (سامان جنگ دے کر) تیار کیا یا حاجی کو تیاری میں مدد دی یا اس کے بعد اُس کے گھر والوں کا خیال رکھا، روزے دار کو افطاری کرائی تو اُسے ان کے برابر اجر ملے گا، جبکہ ان سب کے اجر وثواب میں بھی کچھ کمی نہیں ہوگی۔ یہ حدیث جناب صنعانی کی ہے۔ اور جناب علی بن منذر کی روایت میں یا حاجی کو تیاری میں مدد دی کے الفاظ نہیں ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2064]
تخریج الحدیث: اسناده صحيح