صحيح ابن خزيمه
روزے کی حالت میں ایسے مباح اور جائز اعمال کے ابواب کا مجموعہ جن کے بارے میں علمائے کرام کا اختلاف ہے
1369.
1369. روزے دار کے لئے روزے دار بیوی کا بوسہ لینے کی رخصت ہے
حدیث نمبر: 2004
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرا بوسہ لینے کے لئے میری طرف بڑھے تو میں نے عرض کی بیشک میں روزے سے ہوں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرا بھی روزہ ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا بوسہ لے لیا۔ جناب بشیر بن معاذ اپنی قوم کے طلحہ نامی ایک شخص سے روایت کرتے ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2004]
تخریج الحدیث: اسناده صحيح