صحيح ابن خزيمه
روزہ دار کا روزہ توڑنے والے افعال کے ابواب کا مجموعہ
1354.
1354. رمضان المبارک میں بغیر شرعی رخصت کے جان بوجھ کر روزہ چھوڑنے پر سخت وعید کا بیان بشرطیکہ حدیث صحیح ہو کیونکہ میں ابن مطوس اور اس کے والد کو نہیں جانتا، جناب حبیب بن ابی ثابت نے بیان کیا ہے کہ وہ ابومطوس کو ملے ہیں
حدیث نمبر: Q1987
[صحيح ابن خزيمه/حدیث: Q1987]
تخریج الحدیث:

حدیث نمبر: 1987
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے اللہ تعالیٰ کی عنایت کی ہوئی رخصت کے بغیر رمضان المبارک کا ایک روزہ چھوڑ دیا تو اُس روزے کی قضا عمر بھر کے روزہ سے نہیں دی جا سکتی ـ جناب محمد بن جعفر کی روایت میں یہ اضافہ ہے، اگرچہ وہ (ساری عمر) روزے رکھے (تو بھی قضا ادا نہ ہو گی) ـ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1987]
تخریج الحدیث: اسناده ضعيف

حدیث نمبر: 1988
حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، عَنْ أَبِي دَاوُدَ ، عَنْ شُعْبَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ، وَزَادَ قَالَ شُعْبَةُ: قَالَ حَبِيبٌ: فَلَقِيتُ أَبَا الْمُطَوِّسِ فَحَدَّثَنِي بِهِ
امام صاحب نے مذکورہ بال حدیث کی ایک اور سند بیان کئ ہے اس میں ہے کہ جناب کہتے ہیں میں ابومتوسط کو ملا تو اُنہو ں نے مجھے یہ حدیث بیان کی۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1988]
تخریج الحدیث: اسناده ضعيف