صحيح ابن خزيمه
چاند اور ماہِ رمضان کے روزوں کی ابتداء کے وقت پر مشتمل ابواب کا مجموعہ
1313.
1313. جب مطلع ابر آلود نہ ہو تو رمضان کا چاند دیکھے بغیر رمضان کا روزہ رکھنا منع ہے۔ اسی طرح اگر چاند بادل میں چھپا نہ ہو تو شوال کا چاند دیکھے بغیر روزے رکھنا بند کرنا بھی منع ہے
حدیث نمبر: Q1913
[صحيح ابن خزيمه/حدیث: Q1913]
تخریج الحدیث:

حدیث نمبر: 1913
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مہینہ اُنتیس دنوں کا بھی ہوتا ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا انگوٹھا بند کرلیا۔ لہٰذا چاند دیکھے بغیر روزے مت رکھو اور نہ تم چاند دیکھے بغیر روزے رکھنا چھوڑو۔ پھر اگر تم پر چاند بادلوں میں چھپ جائے تو اس کی گنتی کا اندازہ کرلو۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1913]
تخریج الحدیث: صحيح بخاري