صحيح ابن خزيمه
ماہ رمضان اور اس کے روزوں کے فضائل کے ابواب کا مجموعہ
1297.
1297. ایمان اور ثواب کی نیت کے ساتھ روزے رکھنے سے سابقہ گناہوں کہ بخشش کا بیان
حدیث نمبر: 1894
سیدنا ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے رمضان کے روزے ایمان اور ثواب کی نیت سے رکھے اس کے سابقہ گناہ معاف کر دیئے جائیں گے اور جس شخص نے لیلۃ القدر کا قیام ایمان اور ثواب کی نیت سے کیا اُس کے گزشتہ تمام گناہ بخش دیئے جاتے ہیں ـ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1894]
تخریج الحدیث: صحيح بخاري