سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جمعہ ادا کرتے پھر ہم واپس جاکر دوپہر کا کھانا کھاتے اور آرام کرتے۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1875]
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جمعہ ادا کیا کرتے تھے پھر واپس جاکر دوپہر کا آرام کرتے تھے ـ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1877]