سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز جمعہ کے بعد چار رکعات پڑھو۔“ اور جناب عبد الجبار کی روایت میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُنہیں حُکم دیا کہ وہ جمعہ کے بعد چار رکعات ادا کریں۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1873]