صحيح ابن خزيمه
اذان، خطبہ جمعہ، اور اس دوران مقتدیوں کا بغور خطبہ سُننا اور خاموش رہنا اور ان افعال کے ابواب کا مجموعہ جو اُن کے لئے جائز ہیں اور جو منع ہیں
1238.
1238. جب جگہ تنگ ہوتو وسعت اور کشادگی پیدا کرنے کا بیان۔ اللہ تعالی کا ارشاد گرمی ہے «‏‏‏‏يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قِيلَ لَكُمْ تَفَسَّحُوا فِي الْمَجَالِسِ فَافْسَحُوا يَفْسَحِ اللَّهُ لَكُمْ» ‏‏‏‏ [ سورة المجادلة: 11 ] ”ایمان والو جب تم سے کہا جائے کہ مجلسوں میں کُھل کر بیٹھو تو تم کُھل کر بیٹھا کرو، اللہ تمہیں کشادگی دیگا۔“
حدیث نمبر: Q1822
[صحيح ابن خزيمه/حدیث: Q1822]
تخریج الحدیث:

حدیث نمبر: 1822
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ کوئی شخص اپنے بھائی کو اُس کی جگہ سے اُٹھا کر خود اُس کی جگہ پر بیٹھ جائے۔ لیکن تم وسعت اور کشادگی پیدا کرلیا کرو ـ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1822]
تخریج الحدیث: صحيح بخاري