سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ اُنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، آپ منبر پر کھڑے فرما رہے تھے: ”تم میں سے جو شخص جمعہ کے لئے آئے تو اُسے غسل کرنا چاہیے ـ“[صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1749]
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا جب کہ آپ خطبہ ارشاد فرما رہے تھے اور فرما رہے تھے: ”جب تم میں سے کوئی شخص جمعہ کے لئے آئے تو اُسے غسل کرلینا چاہیے۔“[صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1750]
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں سے خطاب فرما رہے تھے: ”جب تم میں سے کوئی شخص (جمعہ کے لئے) مسجد میں آئے تو اُسے غسل کرلینا چاہیے۔“[صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1751]