امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ معمر کی زہری سے روایت میں بلند آواز سے قراءت کرنے کے الفاظ آئے ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ صَلَاةِ الِاسْتِسْقَاءِ وَمَا فِيهَا مِنَ السُّنَنِ/حدیث: 1419M]
جناب عباد بن تمیم اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز استسقاء کے لئے باہر نکلے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم قبلہ رُخ ہوئے اور لوگوں کی طرف اپنی پشت کرلی۔ اپنی چادر کو اُلٹایا، اور دو رکعت پڑھائیں اور ان میں قراءت کی۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں بلند آواز سے قراءت کی۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ صَلَاةِ الِاسْتِسْقَاءِ وَمَا فِيهَا مِنَ السُّنَنِ/حدیث: 1420]