صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ صَلَاةِ الْخَوْفِ
نماز خوف کے ابواب کا مجموعہ
867. (634) بَابُ صَلَاةِ الْإِمَامِ الْمَغْرِبَ بِالْمَأْمُومِينَ صَلَاةَ الْخَوْفِ
867. امام کا مقتدیوں کا نماز مغرب نماز خوف پڑھانے کا بیان
حدیث نمبر: 1368
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام کو نماز مغرب (نماز خوف کے طور پر) تین رکعات پڑھائیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہو گئے، دوسرا گروہ آیا توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بھی تین رکعات پڑھائیں، اس طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی چھ رکعات ہوگئیں اور صحابہ کرام کی تین تین رکعات ہوئیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ صَلَاةِ الْخَوْفِ/حدیث: 1368]
تخریج الحدیث: اسناده ضعيف