سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مغرب کی نماز پڑھی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نفل نماز ادا کرتے رہے حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کی نماز پڑھی۔“[صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ قَبْلَ الصَّلَوَاتِ الْمَكْتُوبَاتِ وَبَعْدَهُنَّ/حدیث: 1194]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کر تے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے نماز مغرب کے بعد چھ رکعات نماز نفل پڑھی، ان کے درمیان ذکر الہٰی کے سوا کوئی بات چیت نہ کی تو یہ رکعات اُس کے لئے بارہ سال کی عبادت کے برابر ہوجائیں گی۔ جناب الربالی کی روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ ”ان کے درمیان کوئی بری بات کیے بغیر نماز پڑھے۔“[صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ قَبْلَ الصَّلَوَاتِ الْمَكْتُوبَاتِ وَبَعْدَهُنَّ/حدیث: 1195]