جناب انس بن سیرین بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے عرض کی، بتایئے کہ صبح کی نماز سے پہلے کی دو رکعات میں طویل قراءت کرلوں؟ انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز سے پہلے دو رکعات (اس قدر ہلکی) ادا کرتے تھے گویا کہ اذان آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کانوں میں پڑرہی ہو۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ وَمَا فِيهَا مِنَ السُّنَنِ/حدیث: 1112]
سیدہ عمرہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتی ہیں کہ آپ فرمایا کرتی تھیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی دو رکعات ادا فرماتے تو انہیں اس قدر ہلکا پڑھتے کہ میں کہتی کہ کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دو رکعات میں سورہ الفاتحه بھی پڑھی ہے یا نہیں؟ ابوعمار کی حدیث میں یہ الفاظ ہیں کہ حتیٰ کہ میں (دل میں) کہتی کہ کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دو رکعتوں میں کچھ پڑھا بھی ہے یا نہیں؟ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ وَمَا فِيهَا مِنَ السُّنَنِ/حدیث: 1113]