سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس آدمی کے متعلق سوال کیا جو نماز کی حالت میں کچھ محسوس کرتا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس وقت تک نماز نہ توڑے جب تک آواز نہ سن لے یا بو نہ پائے۔“[صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الصَّلَاةِ عَلَى الْبُسُطِ/حدیث: 1018]