کیونکہ یہ جہنّمیوں کے آرام کرنے کا طریقہ و انداز ہے، ہم اللہ تعالی سے جہنّم کی آگ سے پناہ مانگتے ہیں [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَفْعَالِ الْمَكْرُوهَةِ فِي الصَّلَاةِ الَّتِي قَدْ نُهِيَ عَنْهَا الْمُصَلِّي/حدیث: Q909]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز میں کوکھ (پہلو) پر ہاتھ رکھنا جہنّمیوں کے آرام و راحت کا طریقہ ہے۔“[صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَفْعَالِ الْمَكْرُوهَةِ فِي الصَّلَاةِ الَّتِي قَدْ نُهِيَ عَنْهَا الْمُصَلِّي/حدیث: 909]