573. نماز میں کسی مسئلے کے وقت عورتوں کوتالی بجانے کے حُکم کا بیان
حدیث نمبر: 893
امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ میں سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث لکھوا چکا ہوں کہ جب تمہیں نماز میں کوئی چیز درپیش ہو تو مردوں کو «سُبْحَانَ اللَٰه» کہنا چاہیے اور عورتوں کو تالی بجانی چاہیے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَفْعَالِ الْمُبَاحَةِ فِي الصَّلَاةِ/حدیث: 893]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «سُبْحَانَ اللَٰه» کہنا مردوں کے لئے اور تالی بجانا عورتوں کے لئے ہے۔“[صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَفْعَالِ الْمُبَاحَةِ فِي الصَّلَاةِ/حدیث: 894]