سیدنا زید بن اسلم بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو بٹن کھول کر نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تو میں نے اُن سے اس کے متعلق پوچھا، تو اُنہوں نے فرمایا کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسے کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ اللِّبَاسِ فِي الصَّلَاةِ/حدیث: 779]
امام صاحب اپنے استاد گرامی محمد بن یحییٰ کی سند سے جناب ولید سے مذکورہ بالا کی طرح روایت کرتے ہیں۔ لیکن انہوں نے یہ الفاظ بیان نہیں کیے کہ میں نے اُن سے سوال کیا اور کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بٹن کھول کر نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ اللِّبَاسِ فِي الصَّلَاةِ/حدیث: 780]