سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سنّت طریقہ یہ ہے کہ تُو تشہد کو آہستہ آواز کے ساتھ پڑھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 706]
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ یہ آیت تشہد کے بارے میں نازل ہوئی ہے، «وَلَا تَجْهَرْ بِصَلَاتِكَ وَلَا تُخَافِتْ بِهَا» [ سورة الإسراء ]”اور اپنی نماز کو نہ بلند آواز سے پڑھیں نہ بلکل پست آواز سے۔“[صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 707]