صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ
اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ
448. ‏(‏215‏)‏ بَابُ رَفْعِ الْيَدَيْنِ عِنْدَ الْقِيَامِ مِنَ الْجِلْسَةِ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ لِلتَّشَهُّدِ‏.‏
448. دورکعت کے تشہد میں بیٹھنے کے بعد اٹھتے وقت رفع الیدین کرنے کا بیان
حدیث نمبر: Q693
قَالَ أَبُو بَكْرٍ: فِي خَبَرِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ إِذَا قَامَ مِنَ السَّجْدَتَيْنِ كَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ، وَكَذَلِكَ فِي خَبَرِ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ، وَخَبَرِ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ
[صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: Q693]
تخریج الحدیث:

حدیث نمبر: 693
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز میں داخل ہوتے تھے تو اپنے دونوں ہاتھ اُٹھاتے، اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم رُکوع کرنے کا ارادہ کرتے، اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم رُکوع سے اپنا سر اُٹھاتے اور جب دو رکعتوں (کے تشہد) سے اُٹھتے ان تمام مواقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دونوں ہاتھوں کو اپنے کندھوں کے برابر اُٹھاتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 693]
تخریج الحدیث:

حدیث نمبر: 694
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز شروع کرتے تو «‏‏‏‏اللهُ أَكْبَرُ» ‏‏‏‏ کہتے پھر اپنے دونوں ہاتھ اپنے دونوں کندھوں کے برابر اُٹھاتے، اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم رُکوع کرتے تو اسی طرح (رفع الیدین) کرتے، اور جب سجدہ کرتے تو اسی طرح کرتے، اور جب سجدے سے سر اُٹھاتے تو رفع الیدین نہیں کرتے تھے، اور جب دو رکعتوں کے (تشہد کے) بعد کھڑے ہوتے تو اسی طرح (رفع الیدین) کرتے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 694]
تخریج الحدیث: صحيح

حدیث نمبر: 695
وَرَوَاهُ عُثْمَانُ بْنُ الْحَكَمِ الْجُذَامِيُّ ، قَالَ: أنا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَنَّ ابْنَ شِهَابٍ أَخْبَرَهُ بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ، وَقَالَ:" كَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ" حَدَّثَنِيهُ أَبُو الْيَمَنِ يَاسِينُ بْنُ أَبِي زُرَارَةَ الْمِصْرِيُّ الْقِتْبَانِيُّ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْحَكَمِ الْجُذَامِيِّ . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: سَمِعْتُ يُونُسَ يَقُولُ: أَوَّلُ مَنْ قَدِمَ مِصْرَ بِعِلْمِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَوْ بِعِلْمِ مَالِكٍ عُثْمَانُ بْنُ الْحَكَمِ الْجُذَامِيُّ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ: وَسَمِعْتُ أَحْمَدَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْبَرْقِيَّ، يَقُولُ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، حَدَّثَنِي عُثْمَانُ بْنُ الْحَكَمِ الْجُذَامِيُّ، وَكَانَ مِنْ خِيَارِ النَّاسِ.
حضرت عثمان بن الحکم الجذامی اپنی سند سے امام ابن شہاب سے اسی کی مثل بیان کرتے ہیں، اور فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے «‏‏‏‏اللهُ أَكْبَرُ» ‏‏‏‏ کہا اور اپنے دونوں کندھو کے برابر دونوں ہاتھ بلند کیے۔ امام ابوبکر رحمہ الله فرماتے ہیں کہ مصر میں سب سے پہلے ابن جریج مالک رحمہ الله کا علم لے کر حضرت عثمان بن الحکم الجذامی آئے ہیں۔ امام ابوبکر فرماتے ہیں کہ میں نے احمد بن عبداللہ بن عبدالرحیم برقی کو فر ماتے ہوئے سنا، ہمیں ابن ابی مریم نے حدیث بیان کی وہ کہتے ہیں مجھے عثمان بن الحکم الجزامی نے حدیث بیان کی اور وہ بہترین لوگوں میں سے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 695]
تخریج الحدیث: