سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ «سورۃ ص» کا سجدہ تاکیدی سجدوں میں سے نہیں ہے، اور بیشک میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس میں سجدہ کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ یہ عبدالوھاب کی حدیث کے الفاظ ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 550]