اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿ فَإذَا قَرَأ تَ الْقُرآنَ فَاسْتَعِذْ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ ﴾ ”اور جب تم قرآن مجید کی تلاوت کرو توشیطان مردود سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگو۔“[صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: Q472]
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑھا کرتے تھے «اللَّهُمَّ إنِّي أّعُوذُ بِكَ مِن الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ، وَنَفْخِهِ هَمْزِهِ وَنَفْثِهِ» ”اے اللہ، میں شیطان مردود سے اس کے تکبر وغرور، اس کے وسوسوں اور جادو و سحر سے تیری پناہ طلب کرتا ہوں۔“ فرماتے ہیں کہ «هَمْزِهِ» سے مراد کے اس کے وسوسے یا جنون ہے۔ «نَفْثِهِ» سے مراد شعر و شاعری ہے۔ اور «نَفْخِهِ» سے مراد تکبر و غرور ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 472]