صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ
اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ
308. ‏(‏75‏)‏ بَابُ الْقَوْلِ عِنْدَ الِانْتِهَاءِ إِلَى الصَّفِّ قَبْلَ تَكْبِيرَةِ الِافْتِتَاحِ‏.‏
308. افتتاحی تکبیر (تکبیرتحریمہ) سے پہلے صف تک پہنچ کر دعا مانگنے کا بیان
حدیث نمبر: 453
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نماز کے لئے آیا جبکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں نماز پڑھا رہے تھے، جب وہ صف تک پہنچا تو اُس نے یہ دعا مانگی، «‏‏‏‏اللَّهُمَّ آتِنِي أَفْضَلَ مَا تُؤْتِيعِبَادَكَ الصَّالِحِينَ» ‏‏‏‏ اے ﷲ، مجھے اس سے افضل (مقام) عطا فرما جو تُو اپنے نیک بندوں کو عطا فرمائے گا۔ پھر جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمّل کی تو پوچھا: ابھی ابھی کون بول رہا تھا۔ اُس شخص نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ، وہ میں ہوں۔ تو نبی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر تو تمہا رے عمدہ گھوڑ ے کی ٹا نگیں کا ٹ دی جا ئیں گی اور تم اللہ کی راہ میں شہید کیے گئے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 453]
تخریج الحدیث: اسناده ضعيف