صحيح ابن خزيمه
كِتَابُ‏:‏ الصَّلَاةِ
نماز کے احکام و مسائل
255. ‏(‏22‏)‏ بَابُ اسْتِحْبَابِ تَعْجِيلِ صَلَاةِ الْمَغْرِبِ‏.‏
255. مغرب کی نماز جلدی پڑھنا مستحب ہے
حدیث نمبر: 337
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نمازمغرب پڑھتے تھے پھرہم بنوسلمہ (کے محلّے) میں آتے توہم تیرگرنے کی جگہوں کو دیکھ لیتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/كِتَابُ‏:‏ الصَّلَاةِ/حدیث: 337]
تخریج الحدیث: اسناده صحيح

حدیث نمبر: 338
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ (صحابہ کرام رضی اللہ عنہم) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نمازِ مغرب پڑھتے تھے پھر وہ (اپنے گھر وں کو) لو ٹتے تو اُن میں سے کوئی ثخص اپنے تیر کے گرنے کی جگہوں کو دکیھ لیتا تھا۔ [صحيح ابن خزيمه/كِتَابُ‏:‏ الصَّلَاةِ/حدیث: 338]
تخریج الحدیث: اسناده صحيح