سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے کو جب منی لگ جاتی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُسے دھو لیتے تھے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لیے تشریف لے جاتے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے میں دھونے سے پڑنے والے نشان کو دیکھ رہی ہوتی تھی۔ ”یہ صنعانی کی روایت کے الفاظ ہیں۔ امام ابن مبارک رحمہ اللہ کی روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”وہ کہتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے منی (لگنے کی وجہ) سے دھویا کرتی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم (اُنہیں پہن کر) باہرتشریف لے جاتے حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے میں پانی کا اثر (دکھائی دیتا) تھا۔ یزید بن ہارون کی سند میں «عن عائشه» کی بجائے «اخبرتنی عائشه» کے الفاظ ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ تَطْهِيرِ الثِّيَابِ بِالْغَسْلِ مِنَ الْأَنْجَاسِ/حدیث: 287]