صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْوُضُوءِ وَسُنَنِهِ
وضو اور اس کی سنتوں کے ابواب کا مجموعہ
138. ‏(‏ 137‏)‏ بَابُ الْأَمْرِ بِإِسْبَاغِ الْوُضُوءِ
138. وضو مکمل کرنے کا حکم
حدیث نمبر: 175
نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، نا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ سَالِمٍ أَبِي جَهْضَمٍ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: كُنَا جُلُوسًا عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فَقَالَ:" وَاللَّهِ مَا خَصَّنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَيْءٍ دُونَ النَّاسِ إِلا ثَلاثَةَ أَشْيَاءَ: أَمَرَنَا أَنْ نُسْبِغَ الْوُضُوءَ، وَلا نَأْكُلَ الصَّدَقَةَ، وَلا نُنْزِيَ الْحَمِيرَ عَلَى الْخَيْلِ" . نا يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، نا ابْنُ عُلَيَّةَ ، أَخْبَرَنَا مُوسَى بْنُ سَالِمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ ابْنِ عَبَّاسٍ ، بِمِثْلِهِ وَزَادَ. قَالَ مُوسَى: فَلَقِيتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ حَسَنٍ، فَقُلْتُ: إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ حَدَّثَنِي بِكَذَا وَكَذَا، فَقَالَ: إِنَّ الْخَيْلَ كَانَتْ فِي بَنِي هَاشِمٍ قَلِيلَةً، فَأَحَبَّ أَنْ يُكْثِرَ فِيهِمْ
حضرت عبد اللہ بن عبید اللہ بن عباس بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھے ہوئے تھے۔ تو اُنہوں نے فرمایا کہ اللہ کی قسم، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں تین چیزوں کے سوا کسی چیز کے ساتھ لوگوں سے مخصوص نہیں کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حُکم دیا کہ ہم مکمّل وضو کریں، صدقہ نہ کھائیں اور گدھے سے گھوڑے کی جفتی نہ کروائیں۔ موسیٰ کہتے ہیں کہ میں عبداللہ بن حسن سے ملا تو کہا کہ مجھے عبداللہ بن عبیداللہ نے ایسے حدیث بیان کی ہے۔ تو انہوں نے کہا کہ بنو ہاشم میں گھوڑوں کی قِلّت تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پسند کیا کہ وہ زیادہ ہو جائیں۔ (اس لیے گدھے سے جفتی کرانے سے منع کر دیا۔) [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْوُضُوءِ وَسُنَنِهِ/حدیث: 175]
تخریج الحدیث: اسناده صحيح

حدیث نمبر: 176
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک سودے میں دو سودے کرنا حرام ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں مکمّل وضو کرنے کا حُکم دیا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْوُضُوءِ وَسُنَنِهِ/حدیث: 176]
تخریج الحدیث: اسناده صحيح