سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہڈی یا کہا کہ گوشت کھایا، پھر نماز پڑھی اور (دوبارہ) وضو نہیں کیا۔ ابوبکر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ حماد بن زید کی خبر(حدیث) کی سند متصل نہیں ہے۔ اور ہم نے اس کی روایت میں غلطی کی ہے۔ بیشک ہشام بن عروہ اور محمد بن عمرو بن عطا کے درمیان وہب بن کیسان راوی ہے۔ اسی طرح اس حدیث کو یحییٰ بن سعید اور عبدہ بن سیلمان نے روایت کیا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَفْعَالِ اللَّوَاتِي لَا تُوجِبُ الْوُضُوءَُ/حدیث: 38]
تخریج الحدیث: «صحيح مسلم، كتاب الحيض، باب نسخ الوضوء مما مست النار، رقم الحديث: 354»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے روٹی اور گوشت یا ہڈی کھائی، پھر نماز ادا کی اور (نیا) وضو نہیں کیا۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَفْعَالِ اللَّوَاتِي لَا تُوجِبُ الْوُضُوءَُ/حدیث: 39]
تخریج الحدیث: «ابن حبان فى صحيحه: 1133، وابن الجارود فى المنتقى: 22، سنن النسائى، كتاب ترك الوضوء مما غيرت النار، رقم الحديث: 184، مسند احمد: 227/1، 281»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہڈی کھائی پھر نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا۔ یہ زہری کی روایت ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَفْعَالِ اللَّوَاتِي لَا تُوجِبُ الْوُضُوءَُ/حدیث: 40]
تخریج الحدیث: «صحيح البخاري، كتاب الاطعمة، باب النهس وانتشال اللحم، رقم الحديث: 5404، صحيح مسلم: 354، مسند احمد: 1898»