مسند الشهاب
احادیث1401 سے 1499
889. «مَنْ شَغَلَهُ ذَكَرِي عَنْ مَسْأَلَتِي أَعْطَيْتُهُ أَفْضَلَ مَا أُعْطِي السَّائِلِينَ»
889. جس شخص کو میرے ذکر نے مجھ سے سوال کرنے سے مشغول و مصروف رکھا میں اسے اس سے بہتر دوں گا جو میں سوال کرنے والوں کو دیتا ہوں
حدیث نمبر: 1455
1455 - أنا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ طَهَ، بِدِمَشْقَ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ السِّقَاءِ، نا الْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ، نا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، نا صَفْوَانُ بْنُ أَبِي الصَّهْبَاءِ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَتِيقٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ:..
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ عزوجل فرماتا ہے: جس شخص کو میرے ذکر نے مجھ سے سوال کرنے سے مشغول و مصروف رکھا میں اسے اس سے بہتر دوں گا جو میں سوال کرنے والوں کو دیتا ہوں [مسند الشهاب/حدیث: 1455]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الترغيب لابن شاهين: 153، تاريخ دمشق: 436/5»
یحییٰ بن عبد الحمید سخت ضعیف ہے۔ اس میں ایک اور ملت بھی ہے۔