سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انسان کا فضول کاموں کو چھوڑ دینا اس کے اسلام کے اچھا ہونے کی دلیل ہے۔“ امام طبرانی نے کہا: محمد بن کثیر بن مروان اس روایت کو ابن الزناد سے بیان کرنے میں منفرد ہے، اور ہم نے اسے محمد بن عبدہ ہی سے نقل کیا ہے، اور زید بن ثابت کی روایت صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور ابن ابی الزناد کاایک دوسرا بیٹا بھی ہے جس کی کنیت ابوالقاسم ہے اور اس کا نام نہیں لیا گیا، اس سے أحمد بن حنبل نے روایت کیا ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 191]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، المعجم الصغير: 884،» محمد بن کثیر بن مروان ضعیف ہے۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انسان کا فضول کاموں کو چھوڑ دینا اس کے اسلام کے اچھا ہونے کی دلیل ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 192]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف،وأخرجه ابن ماجه: 3976، وترمذي: 2317» قره بن عبد الرحمن جمہور کے نزدیک ضعیف ہے۔
علی بن حسین سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انسان کا فضول کاموں کو چھوڑ دینا اس کے اسلام کے اچھا ہونے کی دلیل ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 193]
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه الموطأ: 1672» ۔ اسے علی بن حسین تابعی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے۔
علی بن حسین اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انسان کا فضول کاموں کوچھوڑ دینا اس کے اسلام کے اچھا ہونے کی دلیل ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 194]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه أحمد: 1 /201، والمعجم الكبير: 2886» عبد الله بن عمر، قزعہ بن سوید ضعیف ہیں۔