سیدنا عبد الله بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں اور مہاجر وہ ہے جو ان چیزوں کو چھوڑدے جو اللہ نے اس پر حرام کی ہیں۔“[مسند الشهاب/حدیث: 179]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، و أخرجه البخاري 10، ومسلم 40،- و اأبو داود: 2481»
وسری روایت میں ہے: ”مہاجر وہ ہے جو ان چیزوں کو چھوڑ دے جن سے اللہ نے منع کیا ہے۔“ اور اسے مسلم نے بھی قعنبی کے حوالے سے اپنی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 180]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، و أخرجه البخاري 10، ومسلم 40،- و اأبو داود: 2481»
شعبی رحمتہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے سیدنا ابن عمرو رضی اللہ عنہ سے کہا: مجھے کوئی ایسی چیز بتائیے جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو، تو انہوں نے کہا: میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان محفوظ رہیں اور مہاجر وہ ہے جو ان چیزوں کو چھوڑ دے جن سے اللہ نے منع فرمایا ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 181]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، و أخرجه البخاري 10، ومسلم 40،- و اأبو داود: 2481»
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن وہ ہے جس سے لوگ امن میں رہیں اور مسلمان وہ ہے جس کی زبان سے مسلمان محفوظ رہیں اور مہاجر وہ ہے جو برائی کو چھوڑ دے اور اس ذات کی قسم! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، وہ بندہ جنت میں داخل نہیں ہوسکتا جس کی ایذا رسانیوں سے اس کا ہمسایہ محفوظ نہ ہو۔“[مسند الشهاب/حدیث: 182]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه أحمد 3/ 154، وابويعلي: 4187، و ابن حبان: 510»