سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مؤمن نرم مزاج اور باوقار ہوتے ہیں جیسے (نکیل دار) اونٹ کہ اگر اسے چلایا جائے تو چل پڑتا ہے اور اگر بٹھایا جائے تو بیٹھ جاتا ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 139]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الضعفاء للعقيلي: 2/ 677، وشعب الايمان: 7778» عبد اللہ بن عبد العزیز بن ابی روا د سخت ضعیف ہے۔
مکحول کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مؤمن نرم مزاج اور باوقار ہوتے ہیں۔“(یہ حدیث) مختصر ہے [مسند الشهاب/حدیث: 140]
تخریج الحدیث: «مرسل، أخرجه الزهد لابن المبارك: 387، وشعب الايمان: 7777» ۔ اسے مکحول تابعی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے۔
وضاحت: فائدہ: سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ سے مروی ایک لمبی حدیث میں ہے کہ ”مومن تو اس اونٹ کی مانند ہے جسے نکیل ڈالی گئی ہو، اسے جدھر بھی لے جایا جائے ادھر ہی چل پڑتا ہے۔“[ابن ماجه: 43 صحيح]