سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صلہ رحمی عمر دراز کرتی ہے اور پوشیدہ صدقہ رب تعالیٰ کاغصہ بجھاتا ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 100]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، نصر بن حماد بن عجلان متہم بالکذب ہے»
وضاحت: فائدہ: سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص یہ پسند کرتا ہے کہ اس کا رزق فراخ کر دیا جائے اور اس کی عمر دراز کر دی جائے تو اسے چاہیے کہ صلہ رحمی کرے۔“[بخاري: 5986]