سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر مایا: ”حج ہر کمزور آدمی کا جہاد ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 80]
تخریج الحدیث: «منقطع، أخرجه ابن ماجه: 2902، أحمد: 6/ 294» محمد بن علی اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے درمیان انقطاع ہے۔
وضاحت: فائدہ: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بوڑھے، بچے، کمزور اور عورت کا جہاد حج وعمرہ ہے۔“[نسائي: 2627وسنده صحيح]
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا، اور آپ نے ایک لمبی حدیث میں یہ بھی بیان فرمایا۔ [مسند الشهاب/حدیث: 81]