سیدنا ابن عمر رضی اللہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”خرچ میں میانہ روی نصف زندگی، لوگوں کے ساتھ باہمی الفت نصف عقل اور اچھا سوال نصف علم ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 33]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، المعجم الاوسط: 6744، شعب الايمان: 6148، علل الحديث لابن ابي حاتم: 2354» ، منخیس بن تمیم اور حفص بن عمر مجہول ہیں۔ قال الهيثمي: وفيه مخيس بن تميم عن حفص بن عمر قال الذهبي مجهولان، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (1 / 160)