سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قرآن دواء ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 28]
تخریج الحدیث: إسناده ضعيف جدا، حارث سخت ضعیف ہے اس میں اور بھی علتیں ہیں۔
وضاحت: فائدہ: روایت مذکوره اگر چه ضعیف ہے تاہم یہ بات برحق ہے کہ قرآن مجید دواء ہے اور ہر طرح کی بیماریوں کے لیے شفا ہے۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے: ”اور ہم قرآن میں سے تھوڑا تھوڑا نازل کرتے ہیں جو مومنوں کے لیے سراسر شفا اور رحمت ہے۔“(بنی اسرائیل: (92) دوسری جگہ ارشاد ہے: ”فرمادیجیے: یہ (قرآن): مومنوں کے لیے ہدایت اور شفاء ہے۔“(حم السجده: 44) لیکن یہ یادر ہے کہ یہ شفا آیات لٹکانے یا انہیں دھو کر پینے میں نہیں۔