704- سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جنگی مہم روانہ کی ان لوگوں کا دشمن سے سامناہوا تو وہ لوگ وہاں سے فرار ہوگئے جب ہم لوگ مدینہ منورہ آئے تو ہمیں اس حوالے سے الجھن ہوئی ہم نے عرض کی: یارسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم )! ہم لوگ فرارہوکر آئے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(نہیں!) بلکہ تم پلٹ کر حملہ کرنے والے ہو اور میں تمہارے ساتھ ہوں۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لضعف يزيد بن أبى زياد وأخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 2647، 5223، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1716، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3704، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 13716، 18158، 18159، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 4841، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5596 برقم: 5781»