660- سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”دو آدمی تیسرے کو چھوڑ کر باہم سر گوشی میں بات نہ کریں۔“ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے جب کسی شخص سے سرگوشی میں بات کرنی ہوتی اور وہاں تین افراد موجود ہوتے تو وہ چوتھے کو بلا لیا کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 911، 6269، 6270، 6288 ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2177، 2183 ومالك فى «الموطأ» برقم: 3623، 3624 وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1820، 1822 وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 580، 581»