417- سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک صاحب نے یہ شکایت کی کہ انہیں نماز کے دوران یہ خیال آیا ہے (کہ شاید ان کا وضو ٹوٹ گیا ہے) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایسا شخص اس وقت تک واپس نہ جائے جب تک وہ (ہوا خارچ ہونے کی) آواز نہ سن لے یا بو محسوس نہ کرے۔ یہاں پر سفیان نامی راوی نے ایک لفظ بعض اوقات مختلف نقل کیا ہے۔ [مسند الحميدي/أَحَادِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ الَّذِي أُرِيَ النِّدَاءَ/حدیث: 417]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «الوضوء» برقم: 137،177،2056، ومسلم فى «الحيض» برقم: 361، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 3، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 25،1018، والنسائي فى «المجتبى» ، برقم: 160، والنسائي فى «الكبرى» ، برقم: 151، وأبو داود في «سننه» برقم: 176، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 513، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 561،765،3426،15235، وأحمد في «مسنده» ، برقم: 16705،16713، برقم: 24286»