سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: «وَكَانَ أَبُوهُمَا صَالِحًا»(18-الكهف:82)”ان دونوں کا باپ نیک آدمی تھا۔“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: سیدنا خضر علیہ السلام نے ان بچوں کے باپ کی نیکی کی وجہ سے ان دونوں کی حفاظت کی تھی۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ ذکر نہیں کیا، وہ دونوں بچے نیک ہیں۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه الضياء المقدسي في «الأحاديث المختارة» ، برقم: 243، والحاكم في «مستدركه» ، برقم: 3415، والنسائي فى «الكبرى» ، برقم: 11838»